معاشرے میں صحافت اور صحافیوں کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

کو ئٹہ:گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے میں صحافت اور صحافیوں کا کلیدی کردار ہے،پل پل بدلتی دنیا کے تیز ترین تازہ تر ین حالات واقعات سے با خبر رکھنے عوام میں حقوق و فرائض کا احساس اجاگر کرنے لوگوں کے اذہا ن کو جدید روشنی سے روشن کرنے اور حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کر دارادا کرنے کے حوالے سے نہایت اہم کردار ہے۔ گورنر یاسین ز ئی نے کہا کہ جا ن لیو ا کو ر ونا وائرس سے پید ا ہو نے والی پیدا ہونے والی صورتحال میں میڈیا نے حفاظتی تدابیر کی پا سدار ی کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا جس سے معاشرے میں علمی اور عقلی رویوں کو فروغ ملا گورنر نے کہا کہ صحافت ریا ست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت آزاد ی اظہار رائے مکمل یقین رکھتی ہے۔ ہمیں احسا س ہے کہ صحافتی حضرات کی اکثریت کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی صحافی شہید ہوچکے ہیں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق مکمل تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔ گورنربلوچستان الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ تمام صحافی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کو رو نا وائرس سے پیدا ہو نے والے لا ک ڈاؤ ن کی صو رتحال میں حفا ظتی تدابیر اور مخیر حضرات کو محنت کش طبقہ غریب اور تنگ دست افراد کی اس مشکل گھڑی میں مد د اور تعا ون کر نے کے لئے اجتما عی احسا س اجاگر کریں تاکہ قومی اتحادو اتفاق مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں