پرویز الہٰی کا ذاتی ملازم نہیں جو ان کی ہر بات مانوں،دوست محمد مزاری

اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے مجھے چھٹی پر چلے جانے کا کہا تھا، میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کی پارٹی میں نہیں، جب کوئی جماعت جوائن کروں گا تو سب کو بتا دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی ناجائز کام کرنے کو کہیں گے تو ہر گز نہیں کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کی ہے تو کہتے ہیں پارٹی چھوڑ گئے اور منحرف ہوگئے۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی نے صوبہ میں آئینی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں