جنوبی وزیرستان میں مسلح افرادکی فائرنگ, دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین جاں بحق ہوگئے۔
Load/Hide Comments


