پارٹی کارکنان کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی وومن سیکرٹری ورکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کوئٹہ میں پارٹی کے کارکن سعید احمد لہڑی اور ندیم احمد بادینی کے بہیمانہ قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اپنے جاری بیان میں شکیلہ نوید دہوار نے 9مئی کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ کے بھائی سعید احمد لہڑی کی ٹارگٹ کلنگ اور گیارہ مئی کو پارٹی کے نامزد بلدیاتی امیدوار ندیم احمد بادینی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے بلوچستان نیشنل پارٹی کو قومی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا نہ ہی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی قیادت اور کارکن مرعوب ہوں گے۔ انہوں نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر بی این پی سخت لائحہ عمل اختیار کریگی جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں پر عائد ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں