پیرکو میں پانی کے قلت کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اتحاجی مظاہرہ

کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے مکینوں نے پیر کو ہ میں پانی کے قلت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں پانی کی فراہمی کے مطالبات درج تھے مظاہرین نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے جہاں زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں پینے کا پانی کا بھی مسئلہ درپیش ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزراءکے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے دوران پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ زمینداروں کے فصلات تباہ ہونے سے بچ سکے انہوں نے نااہل انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں