کیڈٹ کالج مستونگ میں آلودہ پانی کے استعمال سے متعدد کیڈٹس متاثر

مستونگ(نامہ نگار)کیڈٹ کالج میں آلودہ پانی پینے کی وجہ گیسٹرو کی وباءپھیل گئی متعدد کیڈٹس متاثر سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کا فوری ایکشن شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ کے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کا کوئیک رسپانس متاثرہ کیڈٹس کا علاج معالجہ شروع کیا تاہم کیڈٹس کی حالت کافی بہتر تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے کیڈٹ کالج مستونگ میں آلودہ پانی کی استعمال سے کیڈٹ کالج کے متعدد کیڈٹس گیسٹرو کے وبائی مرض سے متاثر ہوئے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان صالح محمد ناصر کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے فوری طور اقدامات اٹھاتے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم اور میڈیکل اسٹاف کو فوری طورپر کیڈٹ کالج بھجوایا ہسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف نے گیسٹرو سے متاثرہ کیڈٹس کا علاج معالجے شروع کیاڈاکٹروں کے مطابق کیڈٹس کی حالت کافی بہتر ہے آلودہ پانی پینے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباءپھیل چکی ہے علاوہ ازیں کیڈٹ کالج کے کیپٹن زین العابدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ کیڈٹ کالج کے واٹر سپلائی اسکیم چند کلومیٹر دور کلی محمد حسنی قائم ہے اور پائپ لائن کے ذریعے کیڈٹ کالج لایا جاتاہے۔ متعدد بار محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ حکام کو پائپ لائنوں کی صفائی وغیرہ کےلئے کہا گیا مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہ صحت کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسرشہیدنواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے کہا کہ کل مزید ہسپتال سے میڈیکل کنسلٹنٹ بھیج دینگے اور اس ادارے میں ہمارے بچے ہیں ان کی صحت کی حفاظت کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں