شیرانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی ہے کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر جلد از جلد قابو پانے اور متاثرہ علاقے میں انسانی جانوں اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جائیں اور بین الاقوامی اداروں کی معاونت بھی حاصل کی جائے سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات دوستین جمالدینی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے وزیراعلیٰ کو آگ بجھانے اور متاثرین کی امداد و بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ آگ کے پی کے کے جنگلات سے بلوچستان کی حدود میں پہنچی ہے جو 5 سے 6 ایکڑ رقبے پر محیط جنگلات تک پھیل چکی ہے جس سے جنگلات اور جنگلی حیات متاثر ہورہی ہے تاہم انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق نہیں ہیں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ آگ بجھانے کی کاروائی میں پاک فوج ایف سی محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں اور ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے پہاڑوں کے دامن میں متاثرین کے لئے100 خیموں پر مشتمل سٹی قائم کرکے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں فائر بالز آگ بجھانے کے دیگر آلات سٹیلائیٹ کنٹرول روم اور ایمبولینس بھی موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بین الاقوامی اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت مزید وسائل بھی فراہم کریگی اور جنگلات کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں