شیرانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ٹاسک فورس قائم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی قائم کردی گئی۔ٹاسک فورسکے چیئرمین سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات ،ممبران میں کمشنر ژوب ڈویژن ،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے ،کمانڈنٹ ایف سی ژوب ،ڈپٹی کمشنر شیرانی ،کنزرویٹر جنگلات ژوب ڈویژنل ،وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیرانی اور دیگرتعاون کرنے والے ممبران شامل ہونگے ۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات میں لگی آگ کنٹرول کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی ٹیمیں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائر فائنٹنگ کے لیے ایک طیارہ فراہم کرنے پر ہم ایران کے مشکور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں