نوشکی بلدیاتی انتخابات، بی این پی اور جے یو آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور

نوشکی (انتخاب نیوز) بلدیاتی الیکشن بی این پی اور جے یو آئی میں ڈیڈ لاک ختم میونسپل کمیٹی کے سیٹوں پر اتحاد بات چیت اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا سلسلہ آگے بڑھانے پر اتفاق تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس جمعیت علما السلام کے دفتر میں ہوا جس میں جمعیت علما السلام کے جنرل سیکڑی حاجی منظور احمد مینگل۔مولوی ملک محمد مینگل رحمت اللی بادینی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی سی ممبران حاجی میر وزیر خان مینگل۔میر خورشید جمالدینی۔عطا اللہ مینگل۔میر بالاچ خان جمالدینی۔رمضان بلوچ و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل کمیٹی سمیت ضلع بھرمیں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا دونوں پارٹیوں کے مشترکہ فیصلے کے مطابق پہلی فرصت میں غریب اباد 13 وارڈ نمبر 4 سے بی این پی کے نامزد امیدوار محمد عارف زہری جمعیت علما اسلام غریب اباد 13 وارڈ نمبر 4 کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امیدوار محمد اکبر لانگو کی حق میں دستبردار کرنے جبکہ غریب اباد 11 وارڈ نمبر 2 سے جمعیت علما السلام کے امیدوار ایڈوکیٹ حسین احمد کو غریب اباد 11 وارڈ نمبر 2 بی این پی کے امیدوار میر شہک مینگل کے حق میں دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں پارٹیوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ جہاں ہمارے امیدواروں کا پوزیشن یکساں نہیں وہاں ہم ایک دوسرے کی غیر مشروط طور پر حمایت کرینگے جس طرع وارڈ نمبر 2 کلی قاضی اباد میں بی این پی جمعیت علما السلام کے امیدوار علی احمد محمد حسنی اور جمعیت علما السلام وارڈ نمبر 5 کلی غریب اباد میں گل حسن مینگل کی حمایت کریگی اسی طرع بی این پی وارڈ نمبر 18 جمال اباد میں ضیا الرحمن گرگناڈی کی حمایت کریگی اس موقع پر بی این پی اور جمعیت علما السلام کے رہنماں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے مناسبت سے ہم دونوں پارٹیوں کی کوشش رہی ہے کہ الیکشن سیاسی جمہوری شفاف اور پرامن انداز میں ہو تاکہ غیر سیاسی اور روایتی قوتوں کی جو ہماریمعاشرے میں ایک ناسور (پیسہ کلچر)کو پنپنے کا سبب بن رہا ہے وہ بند ہو اور یہاں کے حقیقی سیاسی پارٹیوں اور ورکروں کو سیاست میں حصہ دار بنایا جاسکے اخر میں مولوی ملک محمد مینگل نے دعا خیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں