سربراہی فورم کے فیصلے پر عمران خان کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ

بہاولپور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بے حیائی اور بے غیرتی کو فروغ دیا یہ شخص اس ملک کی تباہی چاہتا ہے اپنے ووٹر سے کہتا ہوں کہ اس کو غدار اور چور کہیں حکیم سعید مرحوم نے کہا تھا کہ اس بندے کو کوئی تیار کر رہا ہے سوشل میڈیا کے حوالے سے سائبر کرائم ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس میں جان نہیں ہے حکومت اپوزیشن اور میڈیا کو اس قانون میں ترامیم کرنی چاہییے ہماری اتحادی حکومت ہے، بنیادی فیصلے سربراہی فورم پر ہوتے ہیں نہیں معلوم کہ لانگ مارچ کی کال پر سربراہی فورم کیا فیصلہ کرینگے اور اگر فورم نے اجازت نہ دی تو عمران خان کو گھر سے نہیں نکلنے دینگے اور ضرورت پڑنے پر انکو گرفتار بھی کرینگے۔وہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 28 مئی کا یوم تکبیر استحکام پاکستان لا خواب پورا ہوا،28 مئی کو مسلم لیگ ن بہاولپور میں جلسہ کرنے جارہی ہے،جلسے کے انتظامات اور معاملات ہو بطور صدر دیکھونگا۔جلسے سے مریم نواز اور شہباز شریف خطاب کرینگے اور نواز شریف بھی ویڈیولنک کے ذریعے ورکرز سے خطاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن کی جانب جانا چاہتی تھی مگر ہمیں متحدہ اپوزیشن کی وجہ سے عدم اعتماد کی جانب جانا پڑا موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں