منگنی کی خوشی میں فائرنگ سے دو بچے زخمی، منگیتر گرفتار، مقدمے میں باپ بھی نامزد

کراچی (انتخاب نیوز)ماڑی پور روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، مدینہ کالونی میں منگنی کی خوشی میںفائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے، منگیتر کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ پاور ہائو س کے قریب فائرنگ سے محمد زاہد اقبال نامی شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی، دریں اثناء بلدیہ ٹائون مدینہ کالونی میں فائرنگ سے 14سالہ فواد ولد علائوالدین اور 6سالہ سنہرا دختر ابراہیم زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد عامر ولد محمد شفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ 2022/230 درج کرلیا جبکہ اس کا والد موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ منگیتر اور اس کے والد نے کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں