بلدیاتی انتخابات قبول نہیں، قومی شاہراہ بند کریں گے، چمن میں سیاسی پارٹیز کی کانفرنس

چمن (انتخاب نیوز) 29 مئی کو کو ہونے والا بلدیاتی الیکشن بددیانتی پر مبنی ہے ہونے والے الیکشن کے خلاف کل قومی شاہراہ بند رہے گا سیاسی جماعتوں کا پریس کلب چمن میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب۔ جمعیت علما اسلام ف بلوچستان عوامی پارٹی مظلوم اولسی تحریک کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ آر او اور ڈی آر او کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کیلئے کیے جانے والے اقدام غیر تسلی بخش ہے اس طرز پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو ہم مسترد کرتے ہیں تمام تھر پولنگ اسٹیشنوں کو اپنے اپنے وارڈوں سے دور بنایا گیا ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے جہاں تک ہم یہ سیاسی جماعتوں اس الیکشن کو دیکھ رہے ہیں اس الیکشن سے ہمیں لگ رہا ہے کہ گھر گھر بددیانتی ہوگی اور خون ریضی کا خطرہ ہمیں نظر آ رہا ہے انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اس الیکشن کیلئے آر اوز نے ایک سیاسی جماعت ہیما پر تمام کام کیا ہے ان سیاسی جماعتوں نے اس آر اوز اور ڈی آر اوز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور ان کو جلد سے جلد ٹرانسفر کا مطالبہ کیا اس کے ساتھ ساتھ کل 10 بجے کے بعد کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ بند کرنے کا اعلان کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی شاہراہ آر او اور ڈی آر اوز کے تبدیلی تک جاری گا انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمشن اور دیگر کو بھی کہی درخواستیں دی ہے جس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جو ایک افسوسناک عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں