مہنگائی وپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف بلوچستان بھر میں جماعت اسلامی کا احتجاج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مہنگائی وپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف بھر پوراحتجاج کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اے پی ڈی ایم کی غفلت وکوتاہی غفلت بدعنوانی کو مسترد کیا۔اے پی ڈی ایم بھی بہت جلد عوام دشمنی پر آگیاجو لمحہ فکریہ ہے کہاں گیے وہ نام نہا داپوزیشن جو پی ٹی آئی کی مہنگائی پر احتجاج کرتے تھے۔تبدیلی کے سابقہ وموجودہ حکمرانوں نے عوام کے ارمانوں کے خون کرتے ہوئے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہو عوام پر ایک بار پھر بجلی گرادی آئی ایم ایف کی غلامی،امریکی مداخلت نے ملک کو تباہ کر دیا جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریگی حقیقی اپوزیشن کا کردار اب بھی جماعت اسلامی اداکر رہی ہے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوامقررین نے کہاکہ حکمران جھوٹ،مکاری،بدعنوانی،فریب کی حکمرانی کے ذریعے عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام بھی امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوامظاہرے سے صوبائی نائب امیرڈاکٹر عطاء الرحمان،،ڈاکٹرنعمت اللہ،عبدالمجید سربازی،عبدالمنان ہاشمی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے جھوٹے دعویدار پی ٹی آئی کے بعد اے پی ڈی ایم بھی سابقہ آئی ایم ایف غلام حکمرانو ں کے نقش قدم پر چل رہی ہے اے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے غریب عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی شل میں ڈرون حملہ کیا گیا جوعوام دشمنی وآئی ایم ایف غلامی ہے آئی ایم ایف کو ملک کی معیشت اسٹیٹ بنک حوالے کرکے ملک کے مستقل تباہی کا سامان کیا گیا عوام کو زندہ درگور کرنے والے عوام کے خیر خواہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے شہبا زشریف پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی شدید مخالفت کرتے رہے لیکن آج موجودہ حکومت کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین تاریخی اضافہ کیا گیا۔ حکمران جھوٹ،مکاری،فریب کی حکمرانی کے ذریعے عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف سے کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اور شیر خوار بچوں کے زیراستعمال اشیاء پر بھی ٹیکس عائد کرکے موجودہ حکمرانوں نے یزیدی لشکر کو بھی شرمادیا ہے،سابقہ حکومت نے چار سال ایک بھی وعدہ وفانہیں کیا موجودہ حکومت نے بھی دو ہفتوں میں عوام کو لوٹنا شروع کیا۔حکومت اپنا وعدے وفا کرنے کی بجائے مہنگائی، رکارڈ بیرونی قرضوں اور آٹا،چینی، پیٹرول مافیاز کے ذریعے سے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں