کالعدم تنظیم بی ایل اے سرکاری افسران کو اغواء کرسکتی ہے، الرٹ جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس سی ٹی ڈی ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے لیفٹیننٹ کرنل لئیق احمد کے طرز پر سرکاری افسروں کو اغواء کرسکتی ہے۔ باخبر ذرائع نے پولیس کو بتایا کہ بی ایل اے نے سرکاری افسروں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لہٰذا تمام سرکاری اہلکاروں کو چاہئیے کہ وہ ددوران سفر چاہے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سی ٹی ڈی کے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذاتی اور سیکورٹی اسٹاف کے تحفظ کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں