سوراب، ڈاکوؤں کی لوٹ مار کیخلاف مشتعل مظاہرین نے آر سی ڈی شاہراہ بند کردی

سوراب (انتخاب نیوز) لاکھوریان میں قومی آر سی ڈی شاہراہ پر واقع ہوٹل پر ڈاکوں کا دھاوا، اسلحہ کے زور پر ہوٹل مالکان اور مسافروں سے سے نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ کر لے گئے، واقعی کے خلاف مشتعل افراد کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، انتظامیہ پر غفلت اور لاپروائی برتنے کا الزام، تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب تین بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوں نے لاکھوریان میں آرسی ڈی شاہراہ پر واقع السیف ہوٹل پر دھاوا بول کر مالکان اور ہوٹل پر بیٹھے ڈرائیورز اور مسافروں سے نقدی اور ان کے قیمتی موبائل لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے، واردات کے خلاف مشتعل افراد نے لاکھوریان کے مقام پر قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شدید احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین کے مطابق ناقص امن و امان کے باعث ڈاکو بآسانی واردات کرکے فرار ہوچکے ہیں اطلاع کے باوجود انتظامیہ بروقت نہ پہنچ سکی، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گدر مہرآباد عبدالوہاب موقع پر پہنچ گئے اور ملوث ملزمان کا کھوج لگاکر ان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں