مصر میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصرمیں ایک مسافر بس اور ٹرک کے در میان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مصر کے گاﺅں برشا میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ۔مسافروں کو لے جانے والی بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریبا 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاﺅں برشا کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹرک ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔گورنریٹ کے حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔ گورنر میجر جنرل اسامہ القاضی نے تصادم کی جگہ کا معائنہ کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں