خضدار، آڑنجی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق
خضدار (انتخاب نیوز) آڑنجی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق وڈھ کے دور دراز علاقہ آڑنجی زامبوری میں گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دو بچے فاطمہ دختر انیس الرحمن اور مجیب الرحمن ولد انیس الرحمن جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بہن بھائی تھے۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔
Load/Hide Comments


