بلاول بھٹو اور ایرانی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ایرانی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایران کے وزیر برائے اربن ڈویلپمنٹ رستم قاسمی نے ملاقات کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی وزیر رستم قاسمی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر رستم قاسمی کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق کیا، پاکستان کے وزیر خارجہ اور ایران کے وزیر نے سرحد کے ساتھ داخلے کے نئے راستوں اور بازاروں کے قیام کے معاملے سے بھی اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں