مچھ کے قریب گیس پائپ لائن بحال نہ ہوسکی، متعدد علاقوں کو فراہمی معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلا شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تاحال بحال نہیں ہوسکاگزشتہ روزبلوچستان کے علاقے مچ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلا شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بحال نہیں ہوسکاکوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی دوسری پائپ پہلے ہی زیر مرمت تھی، دونوں گیس پائپ لائنز بند ہونے سے کوئٹہ، پشین، زیارت، مچ، مستونگ اور قلات کو بھی سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بی بی نانی کے پاس 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی ہے جبکہ کوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی دوسری پائپ پہلے ہی زیر مرمت ہے۔دونوں گیس پائپ لائنز بند ہونے سے کوئٹہ،پشین،زیارت،مچ،مستونگ،قلات کو بھی سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا تھا گیس حکام بی بی نانی پہنچ گئے ہیں لیکن پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس پائپ لائن کی مرمت ممکن نہیں ہے، اگر پانی کم ہوا تو گیس کو 12 انچ قطر کی پائپ لائن پر شفٹ کر دیں گے اور اگر پانی کم نہیں ہوا تو مرمت میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں