آپیٹکل فائبر کی مرمت کردی گئی، بلوچستان بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان عامر پاشا نے کہا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے سیلاب زدہ متعدد مقامات پر کٹی ہوئی آپٹیکل فائبر کی مرمت کردی جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال ہوگئی ہے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے جہاں ملک کے دیگر شعبے متاثر ہیں وہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا شعبہ بھی متاثر ہواہے ہم صارفین سے اس تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے جس سے کوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں