صوبائی حکومت کے فلڈ ریلیف فنڈ میں اب تک صرف 24 لاکھ روپے ہی جمع ہو پائے ہیں
کوئٹہ(انتخاب نیوز)سیلاب زدگان کیلئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے کھولے گئے فلڈ ریلیف فنڈ میں اب تک صرف 24 لاکھ روپے ہی جمع ہو پائے ہیں۔بلوچستان حالیہ سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے، اب تک صوبے بھر میں سینکڑوں افراد سیلاب کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ کئی لوگ بے گھر ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 21 اگست کوصوبے کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں اب تک صرف 24 لاکھ روپے ہی جمع ہوپائے ہیں۔
Load/Hide Comments


