پوتین یوکرین میں آپریشن کی خود کمان کررہے، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن:امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ روسی فوج اس بات پر منقسم ہے کہ اس ماہ میدان جنگ میں یوکرین کی غیر متوقع پیش قدمی کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ امریکی انٹیلی جنس سے منسلک متعدد ذرائع کے مطابق ماسکو مشرق اور جنوب دونوں میں اپنے آپ کو دفاعی انداز میں تلاش کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو باخبر ذرائع نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین خود میدان میں موجود جرنیلوں کو براہ راست ہدایات دیتے ہیں۔ یہ انتظامی حربہ جدید فوج میں انتہائی غیر معمولی ہے۔ان ذرائع نے اشارہ کیا کہ پوتین کی مداخلت قیادت کے ڈھانچے میں خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہے جس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کو دوچار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں