کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 منشیات فروش ہلاک
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
Load/Hide Comments


