کراچی، لیاری کے علاقے سے سراج نامی نوجوان لاپتہ

کراچی (انتخاب نیوز) لیاری کے علاقے کلری سے گزشتہ روز سراج نامی نوجوان جبری لاپتہ۔ لیاری کے علاقے کلری سرگوات سے پرسوں رات اصغر اور اسکے بیٹے سراج کو گھر سے غیر قانونی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔ بعد ازاں اصغر کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ ان کا بیٹا سراج تاحال تحویل میں ہے۔ علاقائی ذرائع سے مزید تفصیلات کے جاننے کے بعد پتہ چلا کہ لیاری کے علاقے کلری سرگوات اور گردونواح میں گزشتہ کچھ دنوں سے خفیہ ایجنسیوں کی گاڑیوں کا گشت بڑھ چکا ہے، جہاں علاقے میں خوف و ہراس کا ایک ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فورسز، رینجرز اور ایجنسیوں کے اہلکاروں لیاری سے پہلے بھی بلوچ نوجوانوں کو اٹھا کر جبری لاپتہ کرچکے ہیں جن میں محبت سمیت دوسرے لوگ تاحال جبری لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں