بلوچستان کے نام نہاد حکمران سیلاب متاثرین کا فنڈ ہڑپ کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کبیر محمد شہی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں نے بلوچستان بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اگر سرکاری مشینری کرپٹ اور نااہل نام ونہاد نمائندوں کے اشاروں پر استعمال ہوتے ہوئے سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرتے ہوئے منظور افراد کو نوازانے نجی گودام بھرنے والوں اور متاثرین کیلئے آنیوالے فنڈز کو ان نام نہاد جعلی حکمرانوں کے ساتھ مل کر ہڑپ کرنے کی پالیسی عمل پیر ا رہا تو نیشنل پارٹی جعلی اور نااہلی حکمرانوں کا اینٹ سے اینٹ بجانے کیلئے لاکھوں سیلاب متاثرین کو سڑکوں پر نکالے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑیمیران بخش بلوچاسلم بلوچ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ 24ستمبر کو آواران میں شدید قسم کا زلزلہ آیا جس سے آواران ڈسٹرکٹ متاثر ہوا زلزلے کی وجہ سے جن لوگوں کے گھر متاثر ہوئے اس وقت کے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خود آواران گئے اور ان تمام لوگوں کیلئے25ہزار مکانات تعمیر کروائیں موجودہ حکومت سے مطالبہ کی جاتی ہے کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر تعمیر کی جائیں انہوں نے کہاکہ ماہ اگست میں ہونے والے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان شدید متاثر ہوا بالخصوص قلات کچھی نصیرآباد ڈویژن کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں تباہی مچادی کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہزاروں مکانات منہدم ہو گئے لاکھوں ایکڑ اراضی پر اربوں روپے کے فصلات زیر آب آکر تباہ ہو گئے درجنوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے انہوں نے کہاکہ سیلاب کو ایک مہینہ گزرنے کے باوجود آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے بے سروسرمانی کے عالم میں پڑے ہیں انہوں نے کہاکہ مدد کی فراہمی نقصانات کے ازالے ااور بحالی کیلئے جو سروے شروع ک یگئی ہے وہ بھی پٹواریوں کے تابع ہے جو کہ براہ راست ایم پی ایز ایم این ایز اور بااثر حکومتی شخصیات کے اشاروں پر کام کررہے ہیں جس کا شفاف ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا کام تیز کیا جائے منظور نظر افراد کو نوازانے کی بجائے اصل متاچرین کو امداد فراہم کیا جائے غیر سرکاری تنظیموں او ر ڈونرز کو ایم پی ایز ایم این ایز حکومتی شخصیات بااثر افراد کے چنگل سے نکال کر آزادانہ طور پر امداد کی فراہمی کا موقع فراہم کیا جائے امدادی سامان کو بااثر شخصیات کے گوداموں میں ذخیرہ کرنے کے عمل کو فی الفور روک کر سے سان سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے انہوں نے کہاکہ ملیریا ہیضہ ہیپاٹائٹس جلدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے میڈیکل کیمپس اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں