بھارتی فضائیہ نے لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ بیڑے میں شامل کرلی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے اپنی جنگی صلاحیتوں کےفروغ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ کو باضابطہ طور پر اپنے فضائی بیڑے میں شامل کر لیا ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں جودھپور میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میںلائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ کو با ضابطہ طور پر فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا ۔ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر ریاست کے زیر انتظام ایرو اسپیس کی بڑی بڑی بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ جبکہ ایل سی ایچ کی ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر دھرو سے مماثلت ہے، جسے ایچ اے ایل نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ہیلی کاپٹر کا تجربہ پہلے سمندر کی سطح، صحرائی علاقوں اور سیاچن میں سخت آپریٹنگ حالات میں کیا گیا ہے۔ بھارتی کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی نے مارچ میں 3,887 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 مقامی طور پر تیار کردہ لمیٹڈ سیریز پروڈکشن کی خریداری کو منظوری دی۔ 10 ہیلی کاپٹر آئی اے ایف کے لیے اور پانچ ہندوستانی فوج کے لیے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں