قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے اور ایک پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تدریسی عمل کو موثر انداز سے جاری رکھنے کے لیے حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرے گی اور تعلیم کے شعبہ کی بہتری اور ہیومن ریسورس کو وسائل فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم اور اس کی اہمیت سے ہم سب آگاہ ہے اور حکومت بھی اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے حال ہی میں صوبائی حکومت نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا درینہ مسلہ حل کیا کابینہ نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت 1493 اساتذہ کو مستقل کیا ہے جبکہ نئے انٹرن اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اساتذہ اور خصوصاً خواتین اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے دور دراز علاقوں میں نئے تعلیمی اداروں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ ان کے ہاتھوں میں ہمارے بچوں کا مستقبل ہے اور اساتذہ اپنی پوری توجہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز رکھیں کیونکہ اساتذہ ملک اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جو قومیں اپنے اساتذہ کرام کی عزت و تکریم کرتی ہیں وہ نہ صرف تعلیمی میدان میں آگے بڑھتی ہیں بلکہ علمی اور شعوری طور پر بھی دیگر اقوام سے آگے ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں