قلات، سیلاب متاثرین کی گاڑی میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
قلات(انتخاب نیوز) سیلاب متاثرین کی گاڑی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ، 2 افراد جاں بحق ،لیویز زرائع کے مطابق سیلاب متاثرین نے کرایے کی گاڑی میں امداد ی سامان جوہان سے قلات لارہے تھے ، دونوں جاں بحق افرادکے مکانات بھی میں سیلاب میں بہہ گئے تھے ،لیویز اور دیگر قانو ن نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ۔ایک شخص کا تعلق قلات اور دوسرے کا تعلق سندھ سے بتایاجارہا ہے۔
Load/Hide Comments


