سبی، گیس پریشر میں کمی کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال 8 ویں روز بھی جاری

سبی (انتخاب نیوز) سبی گےس پرےشر کی کمی زونل منےجر کی نااہلی و تبادلے دےہات و دےگر علاقوں مےں سوئی گےس کی فراہمی کے لئے منظور شدہ اسکیمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حق سبی کی عوام کا سوئی سدرن گےس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا تمام مطالبات کو فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما و سبی کی سےاسی شخصیت ڈاکٹر نور احمد شاہ کی قےادت مےں سبی پرےس کلب کے سامنے زونل منےجر سوئی سدرن گےس کمپنی سبی کے تبادلے گےس پرےشر کی کمی کو دور کرنے دےہات و دےگر علاقوں مےں سوئی گےس کی فراہمی کے لئے منظور شدہ اسکیمات کو مکمل کرنے کے لئے علامتی بھوک ہرتال آٹھوےں روز بھی جاری رہی۔ اس موقع پر مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی رےلی سبی پرےس کلب سے سوئی سدرن گےس کمپنی سبی کے دفتر تک نکالی گئی مظاہرےن نے کئی گھنٹوں تک روڈ پر بےٹھ کر احتجاجی دھرنا بھی دےا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں