یونیورسٹی آف گوادر میں نیشنل ورکشاپ برائے درس و تدریس کی اختتامی تقریب کا انعقاد
کوئٹہ:یونیورسٹی آف گوادر کے زیر انتظام اساتذہ کے لئے منعقدہ دو روزہ نیشنل ورکشاپ باعنوان”اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے درس و تدریس کے شعبے میں پیشہ ورانہ بہتری و ترقی کی کاوشیں” کی پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف گوادر میں کیا گیا۔ جی او سی 44 اسپیشل سکیورٹی ڈویڑن نیشنل ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ضلع گوادر اور لسبیلہ کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور درس وتدریس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے اختتامی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ شرکائسے خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ حصول علم ایک مسلسل اور نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔انہوں نے ورکشاپ کے شرکائ پر زور دیا کہ وہ ورکشاپ کے دوران حاصل کردہ علم کو پھیلائیں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں۔ جی او سی نے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں معیاری اور مستند تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آج اگر ہمارے تعلیمی اداروں کی بنیادیں مضبوط ہوں گی تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو گا۔ جی او سی نے پاکستان اور بیرون ملک یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے آو¿ٹ ریچ پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے طلباءکو متحرک کرنے اور تبادلے کے پروگراموں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں اساتذہ کے کردار کو کوکلیدی قرار دیا- بعد ازاں جی او سی نے نیشنل ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شرکاءکو سراہا اور اسے اساتذہ کے لئے ایک نظریاتی اور عملی تعلیم و تربیت کا بہترین موقع قرار دیا- جی او سی نے نیشنل ورکشاپ میں شریک قابل اساتذہ کو ان کی درس و تدریس میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی اسناد سے نوازا-


