بھارت، پاکستان میں نہ کھیل کے اپنے ہی کھلاڑیوں کا نقصان کررہا ہے، جاوید میانداد

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کسی اور کا نہیں اپنے ہی کھلاڑیوں کا نقصان کررہا ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر بھارت کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، آپ کھیلیں نہ کھیلیں کرکٹ چل رہی ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو بھارت کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے، مودی حکومت کی سوچ بہت منفی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں