زاہدان، مکی مسجد کو ایرانی فورسز نے گھیر لیا، فائرنگ سے متعدد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں قائم مسجد مکی زاہدان اہلسنت والجماعت کو ایرانی فورسز نے گھیر لیا۔ اطلاعات کے مطابق زاہدان کے علاقے میں اہلسنت و الجماعت کی مسجد مکی کو ایرانی فورسز کی جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسجد میں آنے جانے والوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اہالیان زاہدان نے ایرانی فورسز کی جانب سے مکی مسجد کے گھیراﺅ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ زاہدان کے مظاہروں کیساتھ ساتھ سراوان اور ایران شہر میں مظاہروں اور احتجاج کے لیے نکلے مظاہرین پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں ان پر گولیاں چلائیں۔ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بدامنی کا شکار ایرانی فوجی دستوں نے 2 بچوں اور خاتون سمیت 8 بلوچوں کو جاں بحق کردیا۔مظاہروں کے دوران فورسز کی جانب سے گولیاں چلانے کے باعث مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایران کے جنوب مشرقی علاقے زاہدان کے شہریوں نے شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کی جانب سے براہ راست گولیوں چلانے کی مذمت کی ہے۔


