گلوبل شیلڈ برائے موسمیاتی رسک کا پاکستان ،بنگلادیش اور گھاناکی مدد کا اعلان

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) گلوبل شیلڈ برائے موسمیاتی رسک نے پاکستان و دیگر ممالک کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں متاثر ہونیوالے ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلیے قائم گلوبل شیلڈ برائے موسمیاتی رسک نے پاکستان، بنگلادیش اور گھانا کو مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری کوپ27 موسمیاتی کانفرنس میں جرمنی نے کیا ہے جو اس وقت گلوبل شیلڈ کی سربراہی کر رہا ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے جن ممالک کو یہ پیکیج فراہم کیا جائے گا ان میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش، کوسٹا ریکا، فجی، گھانا، فلپائن اور سینیگال بھی شامل ہیں۔اعلان کے مطابق پروگرام کے تحت سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کو انشورنس اور ا?فات سے بچاو? کیلیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جرمن چانسلر اولف شولز نے اس شیلڈ کیلیے 17 کروڑ یورو کا اعلان کیا ہے جس میں لگ بھگ ا?ٹھ کروڑ 40 لاکھ یورو شیلڈ کے بنیادی اسٹرکچر کے قیام کیلیے تیکنیکی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔اس اعلان میں تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ متاثر ممالک کو کتنی رقم فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں