ڈھاڈر، ضلعی انتظامیہ کا کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کا اچانک دورہ، متعدد کلینکس سیل

ڈھاڈر(نمائندہ انتخاب )صوبائی ڈرگ انسپکٹر فہیم اللہ دوتانی اور ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کا ڈھاڈر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کلینکس کا اچانک دورہ،جعلی ادویات کے استعمال، ناقص انتظامات صفائی ستھرائی بہتر نہ ہونے اور ایک ہی انجکشن کے بار بار استعمال پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا حکم انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز کسی کو نہیں دے سکتے ماہانہ ہیلتھ کمیٹی اجلاس کے موقع پر گفتگو تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈرگ انسپکٹر فہیم اللہ دوتانی اور ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے ڈھاڈر رندعلی میں گزشتہ روز مختلف میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا اچانک دورہ کیاانکے ہمراہ ڈپٹی ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر زاہد حسین اور ہیلتھ ٹیم ہمراہ تھے معائینہ کے دوران انہوں نے متعدد میڈیکل اور کلینکس پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور متعدد کلینکس پر ایک ہی انجکشن کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی اور استعمال شدہ انجیکشن کو ضبط کرکے میڈیکل اور کلینکس مالکان کو خبردار کیا گیا کہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976پر من وعن عمل کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے کا کاروبار بند کردیں بصورت دیگر انکے خلاف مزید سخت ایکشن لیا جائیگا بعد ازاں ڈی ایچ او کچھی آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس برائے جعلی ادویات اور عوام کو علاج معالجے کی معیار کو بلند رکھنے کے حوالے سے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی سربراہی میں اجلاس منقعد ھوا جس میں صوبائی ڈرگ انسپکٹر فہیم اللہ دوتانی،ڈپٹی ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر زاہد حسین سمیت دیگر ہیلتھ ٹیم شریک تھے ،اجلاس کے شرکا سے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند، صوبائی ڈرگ انسپکٹر فہیم اللہ دوتانی نے گفتگو میں کہا کہ عوام کو غیر معیاری ادویات اور غیر معیاری علاج معالجے اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے گھناو¿نے کاروبار سے روکنا فرائض منصبی میں شامل ہیں عوام کی معیار صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انسانی جانوں کے گھناو¿نے کاروبار کرنے والے انسانیت کے بھی دشمن ہیں جوکہ چند پیسوں کی عوض انسانیت کے قتل میں بھی سر فہرست رہتے ہیں ایسے افراد انسانیت کے نام پر کلنگ ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ہی انجکشن کے بارباراستعمال سے انسانی صحت کو زیادہ خطرات لائق ہوتے ہیں اور موزی بیماریوں جیسے کہ ہیپاٹائٹس ، HIV اور دیگر بیماریاں پھیلتی ہیں اس ضمن میں محکمہ صحت کچھی کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتے گی اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں