قطر فیفا ورلڈ کپ، پولینڈ نے سعودی عرب کو 2 گول سے شکست دیدی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں د±گنا کردیا۔ گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں