ایف آئی اے کوئٹہ نے بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، دو موبائل فونز اور آٹھ سمز برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سر کل کوئٹہ نے مختلف کاروائیوں کر تے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گر فتار کر کے دو موبائل فونز اور آٹھ سمز بر آمد کر لیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سر کل کوئٹہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم محمد اقبال کو گلیکسی ٹاون حب جبکہ ملزم حسن علی کو لورالائی سے گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو موبائل فونز اورآٹھ سمز بھی برآمد کر لیں ملزم کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث اورشکایت کنندگان کو بلیک میل بھی کر رہے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد اقبال نے شکایت کنندہ کو بلیک میل کرتے ہوئے 1لاکھ چالیس ہزار روپے ہتھیائے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متعدد خواتین کو بلیک میل کر چکے تھے۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے بلیک میلنگ کے لئے متعدد جعلی فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں