لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیوبھجوادی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) بھجوادی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا۔آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے اب ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیو بھجوادی۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے قبل از وقت ریٹائر ہونے سے زبانی آگاہ کیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں