لورلاائی، پشتونخوا میپ کے رہنما سردار اشرف خان کاکڑ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لورالائی (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار اشرف خان کاکڑ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و ممتاز قبائلی شخصیت سردار اشرف خان کاکڑ کو کلی درگئی کدیزئی میں واقع اپنے ہی گھر میں نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سردار اشرف خان کاکڑ اور ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سردار اشرف خان کاکڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔سردار اشرف کاکڑ پر گھر کے سامنے فائرنگ کی گئی ہے۔مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں