گوادر میں نافذ دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، ریلی، دھرنا اور اجتماع پر پابندی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادرمیں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں