ڈھاڈر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، دالبندین ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2 افراد جاںبحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر پولیس کو پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا اس کے علاوہ دالبندین کے علاقے نوکجا میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالعلیم جاں بحق ہوگیا لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں