دالبندین کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چاغی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس کرنے والے ایک شخص کو کچل دیا، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں