کراچی گلستان جوہر میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار قتل
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے رینجرز اہلکار قتل۔ مقتول کی شناخت خالد حسین کے نام سے ہوئی جو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا جو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ماضی میں اس کے بھائی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


