اسٹیٹ بینک نے مساجد کے بند اکاﺅنٹس بحال کرنیکا حکم جاری کردیا
کراچی (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مساجد کے بند اکاونٹس بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، ساتھ ہی ساتھ مساجد کو نئے اکاونٹس کھولنے کی اجازت بھی دیدی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی کے بعد مساجد کے اکاونٹس بند کردیے گئے تھے، جسے بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے مساجد کے اکاونٹس بحال ہوئے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا مزید کہنا تھا کہ اب مساجد کے نئے اکاونٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


