پاکستان نے جموں کشمیر میں مبینہ در اندازی کا بھارتی منصوبہ بے نقاب کردیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتہ چلا لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے اور جموں کشمیرمیں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلالیا۔ بھارت کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم اور اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔ بشیر کا مقامی افراد کے ذریعے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے آئی ای ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا پلان ہے، بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں