اپریل کے آخر میں روس سے سستا تیل آنا شروع ہوگا، مصدق ملک

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے روس سے سستے تیل کا معاہد ہ مارچ میںطے پا جائے گاجبکہ اپریل کے آخر میں تیل آنا شروع ہو جائے گا، فواد چوہدری کی گرفتاری میں حکومت کا ہاتھ نہیں، قانون شکن کو قانون کی گرفت میں آنا چاہیے،خان صاحب آپ نے ہٹلر کی طرح پوری اپوزیشن پر آرٹیکل 5لگوادیا ۔جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مارچ تک روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہد ہ طے پا جائےگا جبکہ اگلی سردیوں میں سستی گیس کا معاہدہ ہو گا ، روس سے گیس و تیل کے طویل المدتی معاہدے کریں گے، مارچ میں تما م کمرشل ڈیلز پر دستخط ہو جائےںگے، گیس کی کمی کی وجہ سے دس سال میں پہلی مرتبہ کسی جگہ پر ہنگامہ آرائی نہیںہو ئی کیونکہ حکومت نے کوشش کی کہ گیس فراہم کی جائے جس وجہ سے کہیں احتجاج نہیں ہو ا، خان صاحب آپ نے ہٹلر کی طرح پوری اپوزیشن پر آرٹیکل 5لگوادیا اور آپ نے اسمبلی میں یہ مسودہ پیش کیا کہ جو عمران خان کو ووٹ نہیں دیگا وہ غدار ہو گا،روس نے اپنی دو کمپنیوںکو پاکستان سے معاہد کرنے کا کہا ہے ، جتنی ہم سستی چیزیں خریدیں گے ہمارا امپورٹ بل کم آئے گا،نواز شریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر آپ نے کہ دیا کہ نواز شریف کرپٹ ہے ، کسی نے آپ پر تنقید کی تو آپ نے اس پر ہیروئن کا کیس ڈال دیا،یہ ہے وہ انتشارجس سے یہ ملک آگے نہں جارہا ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، احد چیمہ، شاہد خاقان عباسی، راناثناءاللہ کس کس کی داستاں سناﺅں۔ مریم نواز کو ایک فونٹ کے استعمال پرسات سال کی سزا سنادی گئی، عمران خان کہتا ہے نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا،عمران خان سے صرف اپوزیشن نہیں ان کے دوست بھی نہیں بچے، ملک میں غدار اور باغی کی باتیں چھوڑیں اور ملک کےلئے کچھ سوچیں، ملک میں انتشار پھیلانے کےلئے عمران خان مہر ے کے طور پر استعمال ہوتے ہےں، انہون نے کہا کہ حقیقت کے مطابق سزا تجویز ہونی چاہئے اگرکوئی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے اور قابل گرفت ہے تو ان کے خلاف قانونی طورپر کارروائی ہونی چاہے، ڈالر اور روپے میں فرق کو ختم کرنے کے طر ف بڑھ رہے ہیں، ہم نے ایل پی جی منگوائی ہے جس سے ایل پی جی بلیک نہیں ہوئی، ہم نے کم از کم 20ہزار ٹن ایل پی جی منگوائی، کوئی گیس بلیک میں فروخت کریگا تو ہم زیادہ منگوائےں گے۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر اظہار خیال کرتے ہوئے مصد ق ملک کا کہنا تھا کہ قانون شکن کو قانون کی گرفت میں آنا چاہے عمران خان نے دوستوں کو استعمال کر کے پھینک دیا ہے فواد چوہدری ہمارے دوست ہےں اور نہ ہی فواد چوہدری کی گرفتاری میں حکومت کا ہاتھ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کرایا، بغاوت کی چےزیں میر ی سمجھ سے باہر ہیں،میں کون ہو تا ہوں کسی کے خلاف بغاوت کے مقدمے بنانیوالا۔ میں نہیں مناسب سمجھتا کہ سیاستدانوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات بنائے جائےں۔پاک روس تیل معاہدے پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ اس کرنسی میں تجارت ہو سکتی ہے جو ہمارے پاس زیادہ ہو، کس کرنسی میں تجارت ہو گی یہ تاحال فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان میں زیادہ تجارت ڈالر میں ہوتی ہے ، ہمارے پاس ڈالر کم ہیں تو کسی اور کرنسی میں تجارت ہو سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں