کوئٹہ، ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ مسلح حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔
Load/Hide Comments


