فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ذرائع کے مطابق فوادچوہدری کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔بعد ازاں عدالت نے یکم فروری کو فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں