رخشان ڈویژن میں قبائلی تنازعات کے حل کےلئے جرگے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بی این پی

نوکنڈی (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءحاجی بابو محمد انور نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رخشان ڈویژن میں قبائلی تنازعات و گھمبیر معاملہ وغیرہ کےلئے چیف آف زگر سردار محمد آصف مینگل کی طرف سے جرگہ بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ایسے کار خیر کے معاملات میں انشاءاللہ کسی بھی طرح کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہماری دیرینہ خواہش تھی کہ ایسا جرگہ منعقد کروں مگر سردار محمد آصف زگر مینگل نے پہل کرکے اہل علاقہ کے دل جیت لئے، رخشان ڈویژن کے سطح پر تمام قبائلی سرداروں ، علماءکرام اور خیرخواہوں کا ایک گرینڈ جرگہ طلب کرینگے، رخشان ڈویژن بالخصوص ضلع نوشکی چاغی وغیرہ میں خونی قبائلی تنازعات روز بروز زور پکڑ رہی ہے معصوم لوگ اس خونی قبائلی آگ میں جل رہے ہیں قبائلی تنازعات کے آگ کو بجھانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ رخشان ڈویڑن میں امن وامان بحال ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ رخشان ڈویڑن کے چار اضلاع میں جہاں پر بھی قبائلی تنازعات اور خونی رنجشیں ہے ان کو گرینڈ جرگہ کے ذریعے ختم کرنے کی سردار محمد آصف مینگل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اگر ان خونی آگ کو نہ روکا گیا تو پورا رخشان ڈویڑن اس آگ کے لپیٹ میں ہوگا، ایسے خونی معاملات بلوچی میڑھ، بلوچی رسم ورواج اور بلوچی دیوان کے زریعے حل ہوسکتے ہیں، سردار محمد آصف زگر مینگل کی ایسے نیک اور بہترین عمل کو سراہتے ہیں جو اہل علاقے کےلئے نیک شگون ہیں، دالبندین ضلع چاغی کے دیگر معتبرین بھی ایسے جرگوں کی حمایت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں