افغان صوبہ بلخ میں سفاک ملزموں نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کوقتل کردیا
مزار شریف (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں نامعلوم سفاک ملزموں نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو گولیوں اور چاقو کے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ ا±تاردیا۔ مقتولین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ افغان پولیس کے صوبائی ترجمان کے مطابق یہ المناک واقعہ صوبہ بلخ کے ضلع چمتل کے گاو¿ں جار کلہ میں جمعہ کی شام پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کردیا۔ مقتولین میں 4بچے اور2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں مبینہ طورپر پستول سے فائرکرکے اور چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ ا±تاردیا۔بچوں کی عمریں پندرہ سال تک بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


