بلوچستان، کورونا یا اس کے شبے میں جاں بحق افراد کے حوالے سی پالیسی تیار

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس یا اس کے شبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے سے پالیسی مرتب کرلی ہسپتال میں ہونے والی اموات میں علامات،ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر کورونا وائرس کو موت کی وجہ قرار دے سکیں گے ، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے جاں بحق افراد کے خاندانوں کی جانب سے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی جارہی تھی جس کے بعد حکومت نے کورونا وائرس یا اسکے شبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کی ہے جس کے مطابق ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے شبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹر علامات کا جائزہ لینے کے بعد موت کو کورونا وائرس سے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ دیں گے پالیسی کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتوں کی اموات کا ڈیٹا مرتب کرکے محکمہ صحت کی رپورٹ میں شامل کر لیاگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں